ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گیانواپی سروے پر الہ آباد ہائی کورٹ کا آئے گا فیصلہ، مسلم فریق نے داخل کی ضمنی درخواست

گیانواپی سروے پر الہ آباد ہائی کورٹ کا آئے گا فیصلہ، مسلم فریق نے داخل کی ضمنی درخواست

Thu, 03 Aug 2023 12:35:53    S.O. News Service

الہ آباد،3/اگست(ایس او نیوز/ایجنسی)   وارانسی کی گیانواپی مسجد کے اے ایس آئی سروے پر الہ آباد ہائی کورٹ آج فیصلہ سنا سکتا ہے۔ مسجد کمیٹی نے ضلعی عدالت کے احاطے کا اے ایس آئی سروے کرانے کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، جس پر عدالت آج فیصلہ دے سکتی ہے۔ اس کیس میں دونوں فریقین نے اپنے اپنے دلائل عدالت میں پیش کئے تھے۔

مسلم فریق نے 21 جولائی کو گیانواپی کا سروے کرانے کے ضلعی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ جس پر چیف جسٹس پریتنکر دیواکر کی سنگل بنچ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد 27 جولائی کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا اور حکم آنے تک گیانواپی کے اے ایس آئی سروے پر بھی روک لگا دی تھی۔

ہندو فریق کا کہنا ہے کہ ’’ایسا سروے رام جنم بھومی (بابری مسجد) میں بھی کیا گیا تھا لیکن وہاں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔ مسلم فریق سروے سے کیوں ڈرتا ہے؟ اے ایس آئی کے سروے کے بعد حقیقت سامنے آئے گی۔‘‘ جبکہ مسلم فریق نے کہا کہ اے ایس آئی نے اس معاملے میں اتنی برق رفتاری سے کام کیوں کیا؟


Share: